چینی معیشت کے پہلی تین سہ ماہیوں میں اشاریے حوصلہ افزا رہے، چینی میڈیا


بیجنگ :چین کی معیشت کے پہلے تین سہ ماہیوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی 107.1071 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 4.6 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور خبر رساں ادارے رائٹرز سمیت متعدد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے چین کی معیشت کی تیسری سہ ماہی میں تیز رفتار ترقی اور توقعات سے بہتر کارکردگی کو نمایاں کیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ویب سائٹ پر صنعت سے وابستہ افراد کے تجزیے میں کہا گیا کہ نئی معیاری پیداواری قوتیں، خصوصاً جدید مینوفیکچرنگ، چین کی معیشت میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔رواں سال کے آغاز سے پیچیدہ اور بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود چین کی معیشت نے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مستحکم کارکردگی برقرار رکھی ہے۔ اس پیش رفت نے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے پہلے سال کے سالانہ اہداف کی کامیاب تکمیل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نیشنل گلوبل اسٹریٹجی تھنک ٹینک کی محقق پان یوان یوان نے کہا کہ رواں سال چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا، مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دیا اور زیادہ فعال و مؤثر معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا۔ موجودہ اور نئی پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنایا گیا، جبکہ متعدد بڑے منصوبوں پر بھی مرحلہ وار کام شروع ہوا ہے، جس سے اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید تقویت ملی ہے۔ اس کے علاوہ، چین کی معیشت کی طویل مدتی بہتری کے بنیادی عوامل برقرار ہیں، جو خطرات کا مقابلہ کرنے اور مستحکم پیش رفت جاری رکھنے میں معاون ہیں۔ علاوہ ازیں ،چینی معیشت میں بیرونی تجارت نے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ چین تاحال 169 ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے، جبکہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں اشیا کی درآمدات اور برآمدات کے مجموعی حجم میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.8 فیصد اضافہ ہوا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ تینوں سہ ماہیوں میں درآمدات کی شرحِ نمو 20 فیصد سے زیادہ رہی، جو ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ چین نہ صرف دنیا کا ایک بڑا فروخت کنندہ ہے بلکہ ایک بڑا خریدار بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.